جی20- کانفرنس میں چین بھرپور کردار ادا کریگا

عالمی معیشت کو بہتر بنانا جی 20-کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا ،گستاوو گراڈو

بدھ 10 اگست 2016 14:08

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین آ ئندہ ستمبر میں ہانگ ژو میں ہونیوالے جی 20- رہنماؤں کے اجلاس میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے ،چین اس اجلاس میں عالمی معیشت کو ترقی دینے کیلئے بات چیت پر زیادہ توجہ دے گا جبکہ جی 20-گروپ کے اکثر ارکان بھی عالمی معیشت کو تیز کرنے کی ضرورت پر رضا مند دکھائی دیتے ہیں تا ہم یہ بات کہنا مشکل ہے کہ وہ اس کے بارے میں کن امور پر اتفاق کریں گے ، یہ بھی ممکن ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر کوئی مشترکہ اقدام کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ارجنٹائن کے ممتاز معاشی تجزیہ نگار گستاوو گراڈو نے ایک مقامی روزنامہ میں اپنے ایک تجزیے میں کہی ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ چین کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ اپنے شراکت داروں کی ترقی کیلئے کام کرے خواہ وہ شراکت دار کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو ، اس سے اس کے شراکت داروں کی معیشت بہتر ہو گی ، چین معیشت کو درپیش سنگین مسائل کو بھی اپنی توجہ کا مرکز بنائے گا جس سے جی20- گروپ کو ابھرنے کا موقع ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :