چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو اضافے پر بند ہوا

بدھ 10 اگست 2016 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء )چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز بدھ کو اضافے پر بند ہوا ، ستمبر 2016ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.05فیصد کے اضافے سے 101.85یوآن (15.1 امریکی ڈالر ) ، دسمبر 2016ء کا کنٹریکٹ 0.04فیصد کے اضافے سے 101.585یوآن جبکہ مارچ 2017ء کا کنٹریکٹ 0.1فیصد کے اضافے سے101.34یوآن پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔