سانحہ کوئٹہ ، خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سانحہ سول ہسپتال کے خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے فیس اسکریننگ جاری ، سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ سول ہسپتال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 150 افراد کی فیس اسکریننگ کی جا چکی ہے اور شاخت کا عمل جاری ہے تاہم تحقیقات میں خود کش بمبار کی شناخت میں کامیابی تاحال نہیں مل سکی جس پر خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوا دیا گیا ۔ دوسری جانب سیکورٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں بیشتر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ واقعے کے بعد مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔