اسلام آباد،بھارہ کہو سے افغان انٹیلی جنس اہلکار گرفتار،تفتیش شروع

بدھ 10 اگست 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بھارہ کہو سے مبینہ طور پر افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا‘ غیر ملکی باشندہ صرف فارسی بولتا ہے اور اس کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویز نہیں تھی۔ پولیس نے افغان باشندے سے تفتیش شروع کردی اور پاکستان میں افغان سفارتخانے کو اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بھارہ کہو کے علاقے سے مشتبہ افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس پاکستانی ویزہ سمیت کسی قسم کی کوئی دستاویز نہیں اور یہ فارسی کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتا اور نہ ہی بولتا ہے۔ غیر ملکی کو تھانہ بھارہ کہو منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افغان باشندہ مبینہ طور پر انٹیلی جنس اہلکار ہے جو یہاں کسی مشن پر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری سے متعلق اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :