کراچی،سپرہائی وے پر نیم کے 540 درخت کاٹ دیئے گئے

بدھ 10 اگست 2016 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) کراچی میں مویشی منڈی کے سامنے سپرہائی وے پر لگے نیم کے 540درخت کاٹ دیئے گئے۔عدالتی حکم پردرخت کاٹنے والی فرم کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے سپر پائی وے پر ٹول پلازہ سے وادی حسین کے درمیان لگے تقریبا ً 540 نیم کے درخت کاٹ دیئے گئے تھے جس کے خلاف محکمہ جنگلات نے ملیر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ایس ایچ او ملیر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر محکمہ جنگلات نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کومعاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کسی ایماندار پولیس افسر سے کرانی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :