بھارتی بارڈرسیکورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب دھماکہ،تین زخمی

بدھ 10 اگست 2016 14:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) بھارتی ریاست منی پورمیں امپھال کے قریب ایک گاؤں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دھماکہ خیز مواد علاقے میں مقیم مقامی دہشت گردوں نے پلانٹ کیا تھا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بدھ کودھماکہ ریاست منی پور کے قریب موئر نگ پورل گاؤں میں کیا گیا ، حکام کا خیال ہے کہ دھماکہ خیز مواد علاقے میں مقیم مقامی دہشت گردوں نے پلانٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین مقامی افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :