ون ویلنگ کرنیوالوں کا سمری ٹرائل شروع ، جو ڈیشل مجسٹریٹس نے 50ملزمان کو جیل بھجوا دیا

بدھ 10 اگست 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) ون ویلنگ کرنے والوں کا سمری ٹرائل شروع کر دیا گیا، 3کچہریوں میں جو ڈیشل مجسٹریٹس نے 50ملزمان کو جیل بھجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف سمری ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے لاہور کی 3کچہریوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ ان ایکشن ہو گئے اور دو روز کے دوران 50ملزمان کو 6.6روز کے لئے جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اعظم حسین ملک نے ون ویلنگ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ون ویلنگ میں پکڑے جانیوالوں کی فوری ضمانت کرنے کی بجائے ان کو سزاد لوانے پر زور دیا گیا ۔پراسیکیوٹرز کی طرف سے ملزمان کے ساتھ چالان بھی عدالتوں میں پیش کرنے اورپو لیس کی ملزمان کی گرفتاری کے بعد پراسیکیوٹرز سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اعظم حسین ملک کا کہنا ہیکہ والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ کرنے سے روکیں ۔

متعلقہ عنوان :