انسداد ڈینگی ،ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے‘شہریار سلطان

بدھ 10 اگست 2016 14:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔

اس امر کا اظہار سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے ٹاؤن ایڈمنسٹریشن آ فس ا قبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت، پی ایچ اے،واسا،ایل ڈی اے، کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ،ایل ڈبلیو ایم اے ،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرو یلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں 44 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤ ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میں محکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹاؤن بھر میںآ ؤٹ ڈور کی سطح پر3029 سپاٹ اور5575 کنٹینر چیک کئے جبکہ انڈور کی سطح پر20143سپاٹ اور53752 کنٹینر چیک کئے۔چیکنگ کے دوران متعدد مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ٹاؤن بھر کی کل آبادی1179432 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ271756 مکانا ت ہیں۔

متعلقہ عنوان :