دیپالپور‘ گھر کی دیوار گرنے سے ایک عورت اور اس کی بھانجی جاں بحق‘ ایک عورت شدید زخمی

بدھ 10 اگست 2016 14:32

دیپال پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) گھر کی دیوار گرنے سے عورت ایک لڑکی جاں بحق ایک عورت شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک39-D میں ملک طالب نوناری،محمد یار نوناری کے گھر کی مرمت کے لئے عورتین مٹی ڈال رہی تھیں کہ اس دوران مکان کی خستہ حال دیوار عورتوں پر آ گری جس کے نیتجہ میں چار بچوں کی ماں رانی بی بی اور اس کی دس سالہ بھانجی عائشہ بی بی ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک خاتوں مختاراں بی بی شدید زخمی ہو گئی جسکو ٹی ایچ کیو ہسپیتال دیپال پور میں داخل کر دیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :