پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، غیر ملکی انٹیلی جنس کے دو اہلکار گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 14:34

پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی ، غیر ملکی انٹیلی جنس کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی انٹیلی جنس کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ اہلکاروں کی شناخت صبور اور عتیق اللہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں اہلکاروں کے قبضے سے دستی بم ، کمپیوٹر اوردیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ زیر حراست اہلکار پشاور میں مخصوص متبہ فکر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں اہلکاروں کو لاکھوں میں ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اہم مقامات کی ویڈیو ز بھی بر آمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :