پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کر رہی ہے ‘سینیٹر جاوید عباسی

بدھ 10 اگست 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ کوئٹہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘انھوں نے کہاکہ بعض شر پسند عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کے باعث وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاک سرزمین سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے اور ہماری سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کر دیں گی۔ انھوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور بہت جلد پاکستان ایک محفوظ اور پر امن ملک بن کر سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :