سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی

بدھ 10 اگست 2016 14:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سیالکوٹ کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورا چوک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا 75سالہ ثناء اللہ زخمی ہو گیادوسرا حادثہ ظفروال روڈ اڈا گوپال پور میں پیش آیا جس میں رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں30سالہ اصغر علی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ میں سمبڑیال روڈپر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں80سالہ مبشر زخمی ہوگیا۔ چوتھا حادثہ حاجی پورہ میں موٹر سائیکل اور کار کے تصادم سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں18سالہ راشدشدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122کے عملے نے زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :