محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا‘ وقار یونس
بدھ 10 اگست 2016 14:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وہیڈکوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا،پاکستانی شائقین کو ابھی سے نااْمیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیم کم بیک کر کے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔ایک سپورٹس ویب سائٹ کودیئے گئے انٹرویومیں وقار یونس نے کہاکہ یونس خان کے بجائے محمد حفیظ پر زیادہ تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ اْس کا ایشیاء سے باہر ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھانہیں رہاہے۔
جہاں وہ کبھی اچھاکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔اس لئے یہ سیریز اْس کیلئے ”بننے یابگڑنے“ والے مقام جیسی حیثیت رکھتی تھی۔سیریزمیں اب تک وہ جس طرح آؤٹ ہورہاہے،میں تو یہ کہنے پر مجبورہوگیاہوں کہ ’کیا تم اس طریقے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہو؟‘۔(جاری ہے)
حفیظ اننگزکے آغازمیں ہی بہت جلدی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب،سمیع اسلم کو دیکھیں ،وہ صرف20 سال کا ہے اور مکمل بیٹسمین لگتاہے۔
وہ باڈی کے بہت قریب سے کھیلتاہے۔محمدحفیظ باڈی سے دوررہ کر اور اننگز کے آغازمیں ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔محمد حفیظ کے جلدآؤٹ ہونے سے اننگزکے آغازمیں ہی پاکستان ٹیم پر بہت زیادہ دباؤ آجاتاہے خصوصاً جب ٹیم کا اہم بیٹسمین یونس خان بھی جدوجہد کررہا ہے جبکہ اسدشفیق سے بھی اچھاپرفارم نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اظہرعلی کے ساتھ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور وہ اْسے جلد حل کرلے گا۔اْس نے پہلے بھی انگلینڈمیں پرفارم کیا ہے،اس لئے اْس پر بہت زیادہ تنقیدنہیں ہورہی۔انہوں نے کہاکہ اگرحفیظ کو اوول ٹیسٹ کھلایاجاتاہے تو مجھے یقینا بہت حیرت ہوگی۔ہم نے سمیع اسلم کو چانس دیاتو اْس نے اچھی کارکردگی دکھادی۔اگرحفیظ پرفارم نہیں کررہاتوپھر اگلے ٹیسٹ کیلئے اْس کی جگہ افتخارکیوں نہ کھلایاجائے؟۔اگرافتخارنمبر6پوزیشن پر بیٹنگ کرتاہے اور ساتھ ہی دن میں15سے 20اوورزبھی کرالیتاہے تو اس طرح ہم پانچ بولرز کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔وقاریونس کاکہناتھاکہ پاکستانی شائقین کو ابھی سے نااْمیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ابھی ہم نے سیریزنہیں ہاری ہے۔پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔میرا خیال ہے کہ اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی جو خشک ہوگی اور کچھ باؤنس بھی ملے گا۔مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہوگا۔لہٰذامیرا خیال ہے کہ پاکستانی شائقین کو اْمیدکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اگربیٹسمین واقعی سیریز میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں تو نیٹ پریکٹس کے ساتھ اپنے تکنیکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.