دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ،فیم سپورٹس کلب نے قائد مانگا کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست فاش دیدی

بدھ 10 اگست 2016 14:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپر راونڈ کے تحت کھیلے گئے واحد میچ میں ٹیبل پوائنٹ پر پہلی پوزیشن پر براجمان فیم سپورٹس کلب نے قائد مانگا کلب کو کھیل کے ہر شعبے میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچگول سیشکست فاش دے دی۔گزشتہ روز کھیلا گیا واحد میچ فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں ٹیبل پوائنٹ پر پہلی پوزیشن پر براجمان فیم سپورٹس کلب نے قائد مانگا کلب کو کھیل کے ہر شعبے میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست فاش دے دی۔

ماڈل ٹاون کے رہائشی اور فٹ بال کے شائقین کی کثیر تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے میدان میں ّئے ہوئے تھے۔فیم سپورٹس گراونڈ میں دوپہر کی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شام کے وقت مون سون کی ٹھنڈی ہوائیں ایک عجب نظارہ پیش کر رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

میچ کا آغاز انہتائی جارحانہ انداز سے شروع ہوااور عمدہ اٹیکنگ کھیل پیش کیا گیا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تاپڑ توڑ حملے کیے اور اعلٰی فنشنگ کی وجہ سے شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خوب داد تحسین دی۔

کھیل کے پہلے ہی منٹ میں قائد مانگا کلب کے طاہر نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو لیفٹ ونگ پر پاس دینا چاہا جس کو فیم سپورٹس کلب کے سٹرائیکر دانیال نے سنٹر ہاف سے انٹر سیپٹ کرتے ہوئے بال کو انہتائی خوبصورتی سے پلیس کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔کھیل کے 5 ویں منٹ میں فیم سپورٹس کے راحیل نے کراس کیا جس پر سٹرائیکر دانیال نے ری بانڈ پر لیفٹ فٹ سے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔

کھیل کے 21 ویں منٹ میں لیفٹ ونگ سے امجد کے کراس پر راحیل نے بال کو کنٹرول کرتے ہوئے خوبصورت شوٹ لگا کر ٹیم کے لیے تیسر ا گو ل کر دیا۔ پہلے ہاف میں قائد مانگا کلب کے خلاف تین گول ہونے کی بنیادی وجہ سٹرائیکنگ لائن کا ساتھی کھلاڑیوں کے پاسز پر کوئیک ریسپونس کا نہ ہونا تھا۔ اس طرح پہلا ہاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے فیم سپورٹس کلب کے حق میں رہا۔

دوسرا ہاف بھی جارہانہ رہا۔کھیل کے 55ویں منٹ میں فیم سپورٹس کلب کے ادریس نے رائٹ ونگ سے راحیل کو پاس دیا جس کو انہوں نے بھاگتے ہوئے کپتان سٹرائیکر عثمان غنی کو مائنس پاس دیا جس کو انہوں نے بال کو ٹچ کرتے ہوئے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے چوتھا گول کر دیا۔کھیل کے 74ویں منٹ میں راحیل نے مڈ ایریا سے عثمان غنی کو پاس دیا جنہوں نے ٹاپ آف ڈی ایریا سے شوٹ لگا کر گول کیپر کے فرسٹ بار کی طرف سے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے پانچواں اور آخری گول کر دیا۔

دوسرے ہاف میں قائد مانگا کلب کی ٹیم میں میچ ٹریولنگ اور بال پوسیشن کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ اسطرح کھیل کے اختتام پرفیم سپورٹس کلب صفر کے مقابلے میں پانچ گول کی بدولتفتح کا تاج اپنے سر پرسجانے میں کامیاب رہی۔اس میچ کے ریفری زبیر جٹ، فرسٹ اسٹنٹ ریفری ماسٹر افضل ، سیکنڈ اسٹنٹ ریفری محمد امجد جبکہ میچ کمشنرشبیر احمدتھے۔