الخلیل ،جامع مسجد الابراہیمی کے قریب اسرائیلی فوج کی کارروائی ،فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا

بدھ 10 اگست 2016 14:47

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی جامع مسجد الابراہیمی کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حرم ابراہیمی کے قریب متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے ایک نوجوان فلسطینی لڑکی تغرید یوسف الاطرش کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی کے قریب سے پکڑی گئی لڑکی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ روز مسجد ابراہیمی کے داخلی دروازے کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی پر مرچوں سے ملا پانی پھینکا جس پر فلسطینی لڑکی نے چیخ ماری اور وہ زمین پر گر گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے اسے پکڑ لیا اور اس کے ہاتھ پشت پر باندھنے کے بعد ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں تغرید الاطرش کے پاس چاقو یا اس طرح کا کوئی آلہ نہیں دیکھا۔

متعلقہ عنوان :