روسی فوجی جنگی طیاروں کی شام میں نہتے شہریوں پر بمباری جاری ،ایک فلسطینی پناہ گزین شہید

بدھ 10 اگست 2016 14:48

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) شام میں روسی فوج کے جنگی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز شام کے ادلب شہر میں روسی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق فلسطین۔

(جاری ہے)

شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شام ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی سے بے دخل کیا گیا ایک فلسطینی شہری باسل عزام جام شہادت نوش کر گیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی شام کے شہر حلب میں روسی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی پناہ گزین شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :