عمران فاروق قتل کیس ‘ سپریم کورٹ نے معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

بدھ 10 اگست 2016 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔بدھ کو سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ معظم نے عمران فاروق کے قتل کی سازش خالد شمیم کے گھر تیار کی اور دو افراد کو ویزے لگوا کر لندن بھیجا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا عبوری چالان پیش ہو چکا ہے ، مداخلت نہیں کر سکتے