پتوکی ‘ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک پر چلنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

بدھ 10 اگست 2016 14:49

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک پر چلنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہینڈ فری کانوں کو لگا کرنواحی علا قہ گہلن کا رہائشی اٹھارہ سالہ اجمل علی ریلوے ٹریک میں پیدل چلتا ہوا گھر کی جانب جا رہا تھا کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا نوجوان کی نعش جب گاؤں لائی گئی تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :