قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم عبدالباسط کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچا دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 14:59

قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم عبدالباسط کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم عبدالباسط کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچا دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم عبدالباسط کا پولی گرافک ٹیسٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسے لاہور منتقل کرد یا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم عبدالباسط مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو ڈی جی خان سے ٹیکسی پر ملتان لایا تھا اور اس نے حق نواز اور وسیم کو فرار کروانے میں مدد کی تھی ۔