دہشت گردوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے ‘وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 10 اگست 2016 14:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ کو آخری حد تک لیکر جائیں گے ‘ان دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ (آج )ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیموقع پر گفتگو میں کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سانحہ سول ہسپتال میں جاں بحق ہونیوالے سارے اپنے لوگ ہیں وہ جس درد سے گزر رہے ہیں وہ صرف وہ ہی جانتے ہیں نواب ثناء اللہ زہری کیمرہ مین شہزاد کے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ بھی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :