نیب نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں غیر قانونی بھر تیوں کی تحقیقات کو تیز کر دیا

چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صد یق الفاروق نے بھی متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 10 اگست 2016 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) نیب نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں غیر قانونی بھر تیوں کی تحقیقات کو تیز کر دیا جبکہ چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صد یق الفاروق نے بھی متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈکے ز یرانتظام تعلیمی اداروں میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب کو تمام ریکارڈ مہیا کیا جا چکا ہے جس نے اپنی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے جبکہ صد یق الفاروق نے بھی اپنے محکمہ کے افسران سے تمام ریکارڈ طالب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیئرمین کے د ورمیں1کالج اور4اسکولوں میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں جبکہ نیب متروکہ وقف املاک بورڈکے509ملازمین سے تفتیش کررہی ہے غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیب کو تمام ریکارڈمہیاکیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :