انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق اور تجدید کا عمل شروع

ووٹر لسٹوں سے وفات پانیوالے افراد کے نام خارج،نئے ناموں کا اندراج کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

بدھ 10 اگست 2016 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق اور تجدید کا عمل شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل شروع کردیا جس کے لئے 136 رجسٹریشن آفیسرز کو تعینات کردیا گیا ، انتخابی فہرستوں کی رجسٹریشن کے لئے پنجاب میں 42، بلوچستان میں 32، سندھ میں 29، خیبر پختونخوا میں 25، فاٹا میں 7 اور اسلام آباد میں ایک آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ ہے، ووٹر لسٹوں میں تصدیق میں نئے ووٹرز کا اندراج کیا جائے گا جب کہ وفات پانے والے افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کی تصدیق اور تجدید کے عمل کے ذریعے ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ اضافے کے بعد 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق و تجدید کا عمل 29 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :