کراچی میں صفائی کا مسئلہ 2 ماہ میں حل ہوجائے گا، وزیراعلی سندھ کی نئی ڈیڈ لائن

بیوروکریسی میرے خلاف نہیں ہوسکتی میں رکن اسمبلی اور وزیر بھی رہ چکا ہوں، وزیر اعلی

بدھ 10 اگست 2016 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں صفائی کے حوالے سے نئی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا معاملہ 2 ماہ میں حل ہوجائے گا جب کہ بہتری لانے کیلئے سب کی مدد چاہئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے شہرقائد کے علاقے لیاری کا دورہ کیا جہاں علاقہ مکینوں کی جانب سے پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ پورے لیاری کا دورہ کریں اوریہاں کے مسائل حل کریں۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے صفائی کے حوالے سے نئی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ شہر کی گندگی کچھ دنوں میں صاف نہیں ہوسکتی ،صفائی کا معاملہ 2 ماہ میں حل ہوجائے گا جہاں سب کو نظر آئے گا دو ماہ میں کتنا فرق آتا ہے جب کہ بہتری لانے کیلئے سب کی مدد چاہئے جب کہ احکامات دے چکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :