ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل ڈیکر بسوں میں اضافے کے لیے کمر کس لی

بدھ 10 اگست 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہوریوں کے لیے خوشخبری ‘ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈبل ڈیکر بسوں میں اضافے کے لیے کمر کس لی ‘ چھ کروڑ روپے کی مالیت سے مزیر تین بسیں جلد سڑکوں پر رواں دواں ہونگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور شہر کی سڑکوں پر سرخ رنگ کی دیدہ زیب بسیں تو سبھی نے دیکھی ہونگی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور شہر کے ثقافتی رنگ ، جدید اور قدیم لاہور دیکھانے کی غرض سے ابتدائی طور پر دو بسیں چلائی گئی تھیں سیاحوں کی پسندیدگی کے پیش نظر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے مزید دو بسیں منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق چائنہ سے منگوائی جانے والی ان بسوں کے لیے کام جارہی ہے دسمبر کے پہلے ہفتے میں یہ بسیں سڑکوں پر سیاحوں کی تفریح کے لیے رواں دواں ہونگی اور ان بسوں کی خریداری پر چھ کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔