زراعت کی ترقی اور کسانوں کی زندگی کو بدلنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ماہرین ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مصروف عمل ہیں
چئیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر ندیم امجدکی وفدسے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 15:11
(جاری ہے)
MNA کے ہمراہ آنے والے کسانوں کو مونگ پھلی ، مونگ، ماش ، سرسوں، کینولا اور سویابین کی پیداوار بڑھانے میں تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عظیم خان ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی نے چکوال کے علاقوں میں 1200 ایکڑ پر سویابین کی کاشت کرنے کے لیے تعاون کی پیش کش کی۔ اور وفد کو یقین دلایا کہ این اے آر سی نے خطہ پو ٹھوہار کے لیے پوٹھوار مونگ پھلی کی نئی ورائٹی متعارف کروائی ہے جس کی اوسط پیداوار 400kgفی ایکڑہے اور کینولا کی پیداوار کے لیے پچھلے سال 10000 ایکٹر رقبہ کے لیے ہائبرڈ بیج فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر منیر احمد ڈائریکٹر جنرل AED) )نے زرعی ترقی میں FMI انسٹیو ٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ) FMI (انسٹیو ٹ کے ماہرین نے شب و روز محنت کر کے مونگ پھلی کی ڈرایئر اور گریڈنگ مشین تیار کی ہے جس سے مونگ پھلی کے کاشتکار اپنی فصلکے نقصان کو 35% کم کر سکتے ہیں۔ اور اپنی فصل کو بر وقت مارکیٹ میں فروخت کرکے کثیر قیمت وصول کر سکتے ہیں۔چونکہ ہمارا پڑوسی ملک ا نڈیا اپنی مو نگ پھلی تقریبا ایک ماہ پہلے 6000روپے فی من کے حساب سے ہماری مارکیٹ میں ایکسپورٹ کر دیتا ہے جبکہ ہماری لو کل مونگ پھلی لیٹ تیار ہو نے سے صر ف 2000روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو تی ہے ۔اس ٹیکنالو جی سے ہمارے کاشتکار اپنی فصل کی بہترقیمت وصول کر سکیں گے اور ہم کاشتکاران مونگ پھلی# حکو مت سے پر زور اپیل کر تے ہیں کہ بھارت سے مو نگ پھلی کی درآمد کو فوری روکا جائے اور کسانو ں کو بھاری نقصان سے بچایا جائے ۔ ڈا کڑتنویر احمد ڈائریکٹر FMIنے وفد کو ورکشاپ کادورہ کرایا اور مشینر ی کا عملی مشاہدہ دکھایاجس پر کاشکاروں نے گہری دلچسپی لی اور اس کے بعد وفد نے این اے آر سی میں موجود ٹشو کلچر لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے انچارج ڈاکٹر عیش محمدنے ٹشو کلچر کے بارے میں بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ کسانوں کوٹشو کلچر کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔ آخر میں مہمانوں نے چئیرمین پی اے آر سی ،ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی اور دیگرزرعی ماہرین کا شکریہ ادا کیااور اس بات کا یقین دلایا کہ ہمارے کسان پی اے آر سی کی نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فصلات کی بہتر پیداوار حاصل کر کے ملک میں زراعت کو ترقی دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں ایم این اے میجر طاہر اقبال نے کسان وفد کے ہمراہ فیلڈ کا دورہ کیا اوراین اے آر سی کی 300ایکڑ مونگ فصل کا جائزہ لیا اور سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.