انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابا ت کل ہونگے

بدھ 10 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابا ت جمعرات کوجامعہ قمر الاسلام اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کشمیر سمیت ملک بھر سے اراکین کے قافلے نئے مرکزی صدر و صوبائی قائدین کے انتخاب کے لئے اسلام آباد پنہچ چکے ہیں۔ اے ٹی آئی کے مرکزی ترجمان سید وقار علی کے مطابق طلباء تنظیمیں جمہوریت کی نرسری ہیں اور انجمن طلباء اسلام جمہوریت کی علمبردار ہے جو ہر سال انتخابات کے ذریعے مرکز سمیت تمام صوبوں میں نئی قیادت کا انتخاب کرتی ہے۔