برطانیہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ‘ تجارت اور ترقی میں پاکستان اور برطانیہ حلیف ہیں ‘دونوں ممالک کے مابین تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے، خواتین تاجروں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں

پاکستان میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیٹرک موڈی کی اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے بات چیت

بدھ 10 اگست 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیٹرک موڈی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ملک سے اوربرطانیہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ‘ تجارت اور ترقی میں پاکستان اور برطانیہ حلیف ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ کیلئے کوشاں ہیں‘دونوں ممالک کے مابین تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے، خواتین تاجروں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بات انھوں نے اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں تاجر خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں برٹش بزنس سینٹرز بنائے جا رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری برادری قریب آئے گی اور دو طرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا، یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ برطانیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے پاکستانیوں کو با اختیار بنانے کی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، مائیکرو فنانس قرضے لینے والوں کی تعداد میں ساٹھ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس میں سے نصف خواتین ہیں۔ پنجاب سکل ڈوپلمنٹ فنڈ کی مدد سے خواتین کو تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غریب خواتین کی مدد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ثمینہ فاضل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں اور ہم تجارتی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں بر ٹش بزنس سینٹرکے قیام سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین تعاون بڑھے گا جبکہ تاجر خواتین کیلئے بھی نئے مواقع سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :