قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 15 اگست سے شروع ہو گی

بدھ 10 اگست 2016 15:21

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے زیر اہتمام قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 15 اگست سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر جمنازیم میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں قومی چیمپئن بابر مسیح سمیت ٹاپ 24 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :