تمام سرکاری سکو لوں اور کا لجوں میں ای بورڈ ٹیکنا لو جی متعارف کروا رہے ہیں

صو با ئی وزیر تعلیم و اطلاعات کا ایلمنٹری کالج سکردو میں ڈیجیٹل لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 10 اگست 2016 15:39

گلگت ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری سکو لوں اور کا لجوں میں ای بورڈ ٹیکنا لو جی متعارف کروا رہے ہیں جس کے استعما ل سے گلگت بلتستان کے طلبا ء پوری دنیا کے معلومات سے آشنا ء ہو نگے اوریہ گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنا لو جی کے حو الے سے سنگ میل ثا بت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ایلمنٹری کالج سکردو میں ڈیجیٹل لیب کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ء و طالبات کو جدید علوم کی فراہمی کیلئے اساتذہ اپنی تمام تر صلا حتیوں کو بروئے کار لا ئیں اورانہیں در پیش تعلیمی مسا ئل کے حل کیلئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :