پیف نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شعور پیدا کیا ہے ۔ طارق محمود

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 15:48

لاہور( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی طارق محمودنے بتایا ہے کہ فاؤنڈیشن نے اپنے دفاتر اور پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے محفوظ ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے مربوط اقدامات کیے ہیں جبکہ طالب علموں کو اپنے گھروں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے فعال کر دار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے تا کہ صحت مند ماحول پروان چڑھے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) رانا عبدالقیوم کی جانب سے صدر دفتر میں افسران و ملازمین کے لیے انسداد ڈینگی کے بارے میں خصوصی لیکچر کے دوران طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے پاک ماحول کے قیام کے لیے متواترسرگرم ہے ۔۔ ایم ڈی پیف نے ہدایت کی کہ سالانہ بنیادوں پرمنعقد ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے مواد شامل کیا جائے تاکہ طالب علموں کی آگاہی میں مزید اضافہ ہو۔قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹررانا عبدالقیوم نے شرکاء کو ڈینگی مرض اورا س سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ لوگ اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر ڈینگی سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :