محکمہ نسداد، منشیات وایکسائز اور پولیس مل کر ٹیکس چور پکڑیں گے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 15:48

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نار کو ٹکس کنٹرول اور کیپٹل سٹی پو لیس آفس کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے اشتراک کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے بتا یا کہ ایس ایم یو اسی خامیوں کا ازالہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جن سے فائدہ اٹھا کر شر پسند عناصر ٹیکس چوری ، دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سر گرمیاں جاری رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے مطابق محکمہ ایکسائز پراپرٹی مالکان کے نام نمبرز اور ایڈریسزپر مبنی ڈیٹا محکمہ پو لیس کو فراہم کرے گا ۔ سیکرٹری محکمہ ایکسائز احمد بلال نے بتا یا کہ اس اشتراک سے دونوں محکموں کو فائدہ ہو گا ۔ مشترکہ کا رروائیوں کیلئے دونوں محکموں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ یہ معلومات پو لیس کیلئے بھی اہم ہو ں گی اور وہ ان کی تصدیق کے لئے متعلقہ پراپرٹی کے مقام کا دورہ بھی کر سکے گی جبکہ اس اشتراک سے محکمہ ایکسائز کو بھی اپنے ڈیٹا بیس کے تضادات اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :