انسداد ڈینگی پلان پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے ۔ سیکرٹری کو آپریٹو
محمد علی بدھ 10 اگست 2016 15:50
لاہور( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے خبردار کیا ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔
ٹاؤن ایڈمنسٹریشن آ فس ا قبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرو یلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں 44 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤ ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میں محکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.