افغانی کے بچوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نہیں‌ دیا جائیگا۔وفاقی وزیرداخلہ

افغانی کسی پاکستانی خاتون سے شادی کریگاتو افغان ہی رہے گا،قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل جاری ہے،اب تک ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق کی جاچکی ہے،قومی سلامتی مہم کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چوہدری نثارعلی کاپارلیمنٹ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 اگست 2016 16:01

افغانی کے بچوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نہیں‌ دیا جائیگا۔وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ افغانی کے بچوں کوپاکستانی شناختی کارڈ نہیں‌ دیا جائیگا،افغانی کسی پاکستانی خاتون سے شادی کریگاتو افغان ہی رہے گا،قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل جاری ہے،اب ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق کی جاچکی ہے،قومی سلامتی مہم کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے اہم محکموں میں اندھیر نگری مچائی گئی۔ہماری حکومت نے 29ہزار جعلی پاسپورٹ منسوخ کیے۔انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل جاری ہے،اب ساڑھے تین کروڑ شناختی کارڈز کی تصدیق کی جاچکی ہے،قومی سلامتی مہم کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ 35لاکھ افراد نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی فیملی ٹری مانگی۔بعض فیملی ٹری میں غیرملکیوں کا بھی اندراج کیا گیا۔فیملی ٹری میں غیرمتعلقہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :