سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے،ڈا کٹر محمد اقبا ل

بدھ 10 اگست 2016 16:11

گلگت ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ سنیٹرز کا دورہ گلگت بلتستان خوش آ ئند ہے،اقصادی را ہداری کمیٹی ہمارے صوبے کے مسائل اور انکے حل کے لئے سینٹ میں تجاویز پیش کرے گی ،سینٹ کے ممبران اور سی پیک کمیٹی کی گلگت آ مد سے عوام میں پا ئی جا نے والی غلط فیمیاں دور ہو ئی ہیں ،اس منصو بے کی تکمیل سے سیاحت، معد نیا ت اور بجلی کے بحران پر قا بو پا نے میں مدد ملی گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پا ک چا ئنہ اکنا مک کو ریڈورمنصو بہ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیجوگلگت بلتستان سے بیروزگاری کے خاتمے میں مددگار ثا بت ہو گا ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اس منصو بے کی راہ میں حائل تمام رکا وٹیں دور ہو نگی اورحکومت نے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی شاہراہ سے منسلک منصوبوں کے لئے بہترین حکمت عملی ترتیب دی ہے جس سے آنے والے دنوں میں خطے کا ہر فرد فائدہ اٹھائے گا۔