پیوٹن اور ترک صدر کے درمیان ملاقات ایک بڑا بریک تھروہے،روسی میڈیا

بدھ 10 اگست 2016 16:12

ماسکو۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) روسی ذرائع ابلاغ نے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر کے درمیان ملاقات کو ایک بڑا بریک تھرو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیاکے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال نومبر میں ترکی کی جانب سے روسی لڑاکاطیارہ مارگرانے کے واقعہ کے بعد "المناک صفحے" کو الٹ دیا ہے۔ ایک روسی اخبار نے اپنے تبصرے میں لکھاہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیا ن ملاقات میں روس اور ترکی نے اپنے تمام تر تحفظات کو پس پشت ڈالنے پر اتفاق کیاہے اور اب تجارت، توانائی ،سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعلقات ایک مرتبہ پھر استوارہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :