آئیسکو ریجن میں مزید6بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بدھ 10 اگست 2016 16:13

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آئیسکو کی ٹیمیں سر گر مِ عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید6بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اٹک سر کل کے علاقے فتح جنگ رورل اور مارگلہ سے دو دو جبکہ چکوال سر کل کے علاقے پنن وال اور طارق شہید سے ایک ایک بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس نئی آن لائن سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

صارفین اس ایس ایم ایس سر وس کے ذریعے بجلی چوری کی اطلاع کے علاوہ بجلی کی بندش ، لوڈشیڈنگ شیڈول، میٹر ریڈنگ ، میٹر کی خرابی ، ٹیرف سے متعلق معلومات ، عارضی کنکشن ، بل کی وصولی میں تاخیر ، زائد بلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات 8398پر میسج کر کے درج کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :