بھارت میں چنائی ایکسپریس کی چلتی ٹرین سے ڈاکووں نے 8۔5 کروڑ روپے لوٹ لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 16:21

بھارت میں چنائی ایکسپریس کی چلتی ٹرین سے ڈاکووں نے 8۔5 کروڑ روپے لوٹ ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : بھارت میں چنائی ایکسپریس کی چلتی ٹرین سے 5.8 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر بی آئی (ریزرو بنک آف انڈیا) کو سالم سے تامل ناڈو تک ٹرین کے ذریعے ایک کھیپ بھیجی جا رہی تھی جب ڈاکوؤں نے چلتی ٹرین کی چھت کو کاٹ کر اس میں موجود سیل کی گئی ڈاک سے 5.8 کروڑ روپے چُرا لیے۔ اس واقعہ سے متعلق علم تب ہوا جب چنائی پہنچنے پر کرنسی کے ڈبوں میں گڑ بڑ پائی گئی۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کھیپ کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار ساتھ چلنے والی ٹرین میں سفر کر رہے تھے جو کہ اس ڈکیتی سے مکمل طور پر لاعلم تھے۔ تین کارگوکوچز کے ذریعے 2 سو ڈبوں میں موجود کرنسی سے ساتھ گڑ بڑ پائی گئی تھی۔ پولیس نے ڈبوں میں موجود رقم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا البتہ بھارتی میڈیا ہی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرین میں 228 ٹرنک موجود تھے جس کے مطابق ڈبوں میں موجود کرنسی کی مالیت ایک اندازے کے مطابق340 کروڑ روپے تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :