گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں، ماہرین زراعت

بدھ 10 اگست 2016 16:25

فیصل آباد۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے تین سے چار مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بوقت ضرورت یہ شرح 12 سے15 کلوگرام تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔