جوان نسل میں وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے جشن آزادی جوش و جذبے سے منائیں گے، اسلام آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ کا بیان

بدھ 10 اگست 2016 16:26

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نوجوان نسل میں وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے اور انہیں آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانے کیلئے گذشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی جشن آزادی جوش و جذبے سے منائیں گے، اسلام آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سارک وزرا کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستانی موقف کے بھرپور اورٹھوس انداز میں پیش کیا جس سے پاکستان کی ساکھ اور وقار میں اضافہ ہوا ہے،زندہ قومیں اپنے وقار اور آزادی کی اہمیت کو قائم رکھنے کیلئے اسی طرح اپنے موقف کو پوری دنیا کے سامنے بیان کرتی ہیں۔ب چودھری نثار علی خان کے بیان نے اس مرتبہ یوم آزادی کے جذبے میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور یہ جذبہ گلی گلی ،محلہ محلہ ہمارے بچوں ،جوانوں،بزرگوں اور خواتین میں نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، ہم اپنے ملک کے وقار او ر عزت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔