چوہدری نثار نے امریکی شہری کی نشاندہی کرنیوالے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا

بدھ 10 اگست 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ائر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کی فرض شناسی اور کارکردگی کو سہراہا۔ وزیر داخلہ نے فہد قیوم کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔ فہد قیوم نے بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :