گوگل میپ سے فلسطین غائب، گوگل نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 16:38
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : گوگل میپ پر کچھ دن قبل فلسطین کا نقشہ غائب ہونے اور اسے اسرائیل کا حصہ دکھانے پر سوشل میڈیا اور گوگل میپ صارفین نے گوگل کو خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب گوگل انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ گوگل کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوگل میپ میں پہلی کبھی بھی فلسطین کا لیبل موجود نہیں تھا۔
اور غزہ اور ویسٹ اسٹرپ لیبلز کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونا ایک غلطی ہے جسے کمپنی کی جانب سے درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
گوگل میپ غزہ ایریا اور ویسٹ بنک کو ایک نقطہ دار بارڈر لائن کے ساتھ دکھا کر انہیں فلسطین کا حصہ دکھاتا ہے۔ اس مسئلے کو غزہ میں موجود ایک جرنلسٹ گروپ کی جانب سے اجاگر کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں اسے شئیر اور رپورٹ بھی کیا گیا۔
غزہ میں موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی گوگل کی اس غلطی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس غلطی پر گوگل سے فلسطینی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین پہلے بھی گوگل میپ کا حصہ نہیں تھا البتہ فلسطین کے دو خطوں کا گوگل میپ سے غائب ہونا کمپنی کی غلطی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.