گوگل میپ سے فلسطین غائب، گوگل نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 16:38

گوگل میپ سے فلسطین غائب، گوگل نے وضاحتی بیان جاری  کر دیا

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : گوگل میپ پر کچھ دن قبل فلسطین کا نقشہ غائب ہونے اور اسے اسرائیل کا حصہ دکھانے پر سوشل میڈیا اور گوگل میپ صارفین نے گوگل کو خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب گوگل انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ گوگل کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوگل میپ میں پہلی کبھی بھی فلسطین کا لیبل موجود نہیں تھا۔

اور غزہ اور ویسٹ اسٹرپ لیبلز کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونا ایک غلطی ہے جسے کمپنی کی جانب سے درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل میپ غزہ ایریا اور ویسٹ بنک کو ایک نقطہ دار بارڈر لائن کے ساتھ دکھا کر انہیں فلسطین کا حصہ دکھاتا ہے۔ اس مسئلے کو غزہ میں موجود ایک جرنلسٹ گروپ کی جانب سے اجاگر کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں اسے شئیر اور رپورٹ بھی کیا گیا۔

غزہ میں موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی گوگل کی اس غلطی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس غلطی پر گوگل سے فلسطینی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین پہلے بھی گوگل میپ کا حصہ نہیں تھا البتہ فلسطین کے دو خطوں کا گوگل میپ سے غائب ہونا کمپنی کی غلطی ہے۔

متعلقہ عنوان :