دمام: عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنیوالے والدین کو تین ما ہ قید کی سزا دی جائے گی: وزارتِ انصاف

بدھ 10 اگست 2016 16:43

دمام: عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنیوالے والدین کو تین ما ہ قید کی ..

دمام: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): وازارتِ انصاف کے سابق ایگزیکٹو جج عبدالعزیز الشبرامی نے کہا ہے کہ بچوں کی تحویل کے مقدمے میں عدالت کے جاری کردہ احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے والدین کو تین ماہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اسکے علاوہ کوئی بھی شہری جو عدالتی احکامات پرعملدآمد نہیں کریگا اس کو تین ماہ سے لیکر سات سال تک کی سزا دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کی تعمیل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ بچوں پر بے جا تشدد کرنے والے والدین کو سزا کا سامنا کر نا پڑ سکتاہے ۔ کیونکہ قانون کے مطابق بچوں کے بھی حقوق ہیں اور ان کی پامالی پر والدین کو سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ عبدالعزیز الشبرامی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 2955افراد کو سزائیں دی گئی ہیں۔ مکہ کی عدالتوں میں 696 بچوں کی ملاقاتوں کے کیسز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی۔ریاض میں176، مشرقی صوبے میں176اور نجران میں173کیس سامنے آئے ہیں۔