ڈی سی اوعمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے فائیکس کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

بدھ 10 اگست 2016 16:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں گزشتہ روزفائیکس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم 2016ء کا افتتاح کردیا ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈی ایف او چھانگا مانگا چوہدری حیات حسن ،ڈی او فاریسٹ قصور مختار رضا ‘سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر قصورمحمد خلیل ، ایس ڈی ایف او چھانگا مانگا عمران ستار ‘ای ڈی او فنانس مصدق خاں وٹو ‘ای ڈی او زراعت ڈاکٹر پرویز ‘ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری محمد ریاض ‘ڈی او سپورٹس راؤف علی باجوہ ‘ڈی او ماحولیات شیخ فہیم نسیم ‘ ضلعی افسران اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے پاس چھانگا مانگا ‘پتوکی ‘کوٹ رادھاکشن‘کھڈیاں اور مصطفی آباد میں قائم اپنی نرسریوں میں 8لاکھ 50ہزار سے زائد پودے عوام الناس کیلئے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں اور موجودہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر4لاکھ50ہزار پودے لگائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

جن میں 2لاکھ سے زائد پودے چھانگا مانگا جنگل،75ہزار پودے بارڈایریا کیلئے رینجراور آرمی کو فری دیئے جائینگے 10ہزار پودے دیگر محکمہ جات جبکہ 1لاکھ 65ہزار پودے زمینداروں کو رعایتی قیمت پر فراہم کئے جائینگے ۔اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ہم خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے باالخصوص کسان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زمینوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔ ڈی سی او نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نہروں ‘دریاؤں اور سڑکوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچا جا سکے ۔انہوں نے اس موقع پر نہ صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگانے بلکہ پہلے سے موجود درختوں کی دیکھ بھال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ۔