کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کے الیکٹرک کے صارفین کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملاہے،منوررضاء

بدھ 10 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر اور وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے تشکیل دی جانے والی مسلم لیگ(ن) کی K الیکٹرک کمیٹی کے وائس چےئرمین عبد الحمید بٹ نے منیجنگ ڈائرکٹر کے الیکٹرک کے مثبت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کے الیکٹرک کے صارفین کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملاہے کراچی میں برسوں سے مختلف رہائشی عمارتوں میں کے الیکٹرک کا ایک میٹر نصب ہوتا تھا جس کی وجہ سے ایک ہی بلڈنگ میں کرایہ داروں اور مالکان کے مابین تنازعات جنم لیتے رہے جو بعد ازاں سنگین عدالتی جنگوں کا باعث بنتے تھے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کی k الیکٹرک کمیٹی کے وائس چےئرمین عبد الحمید بٹ نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی طرف سے فلیٹوں اور بڑی ریائشی عمارتوں کیلئے ٹیپنگ میٹر لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ Kالیکٹرک کے اعلی افسران کے اس فیصلے سے کراچی کے متوسط طبقے کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت مینیجنگ ڈایرکٹر کے الیکٹرک سے اس بات کی توقع رکھتی ہے کے مستقبل میں بھی اسی طرح کے مثبت اقدامات سے کے الیکٹرک اور عوام کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے رہیں گے․ ہم اس بات کی بھی امید رکھتے ہیں کہ رہائشی عمارتوں کے مکینوں کو ایوریج بلوں کے عذاب سے بھی چھٹکارا دلایا جائے گا اور آئندہ شہریوں کو جائز اور منطقی نارمل بل موصول ہوا کریں گے جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کی قیادت کراچی کے شہریوں کے مفادات کیلئے Kالیکٹرک کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :