قومی اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو بھرپورجواب دے سکتا ہے۔نوازشریف
آپریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان پرعمل جاری رہےگا،ہمارے دشمن بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اوررہیںگے،گمراہ عناصرہمارے دشمن ہوگئے ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیامیں آگاہی مہم چلارہاہے۔وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 اگست 2016 16:56
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا،ہمارے دشمن بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور رہیں گے،ہمارا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو بھرپور جواب دے سکتا ہے،گمراہ عناصرہمارے دشمن ہوگئے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیامیں آگاہی مہم چلا رہاہے۔
انہوں نے آج قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پرآج میں انتہائی غمزدہ کیفیت میں مخاطب ہوں ، پیاروں کی شہادت پر دکھ ہے۔سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیاہے۔ ہم نے دہشتگردی کوختم کرنے کا عزم کیاہے جسے متزلز نہیں کیاجاسکتا ۔(جاری ہے)
ہم دہشتگردی کو ختم کرکے دم لیں گے۔ دہشگردی کا وہی نظریہ ہے جس نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا اور اے پی ایس پر حملہ کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگوار ہے ۔ دہشتگردی کے واقعات میں اقلیتی برادری سمیت ہر کسی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔یہ وہ نظریہ ہے جو عدلیہ، آئین،عوام، ہمارے طرز زندگی اور قومی سلامتی کے اداروں کا دشمن ہے۔ ہمیں ہر قیمت پر اس نطریے کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہماری کورٹ بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد وہاں اکٹھے ہوئے،صحافیوں،وکلاء اورسول سوسائٹی کے لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔اس واقعہ میں ہر قسم کے لوگ دہشت گردی کی زد میں آئے ۔ یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جس کے پیچھے انتہائی مکروہ ذہن کا حامل چہرہ کارفرما ہے ، یہ وہ مکروہ ذہن ہے جو پاکستان میں امن وامان اور ترقی ہوتی نہیں دیکھ سکتا ، خاص طور پر بلوچستان کی صورتحال میں بہتر ہوتی صورتحال کو خراب کرنا ہمارے دشمن کے مکروہ عزائم میں شامل ہے ، ہم ان مکروہ عزائم کو خاک میں ملائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پاکستان میں ترقی کے جو امکانات سامنے آئے بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے روشن ہوتے امکانات کی وسیع دنیا ہمارے دشمن کوہضم نہیں ہورہی ، ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد رہنا ضروری ہے ، ہمارا اتحاد ہی شیطانی قوتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان دنیا بھر میں آگاہی کی بھرپور مہم چلا رہا ہے ، ان حالات میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے ، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہمارے قومی سلامتی کے ادارے سخت اقدامات کرنے میں حق بجانب ہیں ۔ سرحدو ں کی حفاظت اور طرز زندگی کو محفو ظ بنانا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرمکتبہ فکر، عقیدے،برادری،رنگ ونسل کے لوگوں کے لئے پاکستان کی سرزمین کو محفوظ بنانا ہمارا مشن ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ اس سے مراد ہماری حکومت ہی نہیں بلکہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کا ویژن ہے اور یہی قائداعظم کا بھی ویژن ہے۔ اس کا اظہار ان کے فرمودات میں موجود ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب قومی اتفاق رائے سے منظور کردہ ایجنڈا ہے جسے ہر قیمت ہر مکمل کیا جائے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ تمام عسکری وسیاسی قیادت اس کا تہیہ کر چکی ہے۔ میں آج اس ایوان کی وساطت سے یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے تمام خفیہ ادارے دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔ ایک طرف تو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانیں دے رہے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے دشمنوں کے سینکڑوں ایسے منصوبے بھی ناکام بنائے ہیں جن کا ہدف وہ ادارے تھے جو پاکستان کی بنیادی اساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں وہ تمام پاکستانی،مسلح افواج اور تمام شہری ان کا نشانہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بہتر کام کر رہی ہیں۔ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ توانا اور مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام،حکومت،مسلح افواج ، پولیس اور قومی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.