جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کے فروغ ،ملازمتوں میں شفاف بھرتی ،گرلز ہاسٹل کی تعمیر ،نئے شعبہ جات کے قیام سمیت اندرون اور بیرون ملک جامعات سے تعلیمی فروغ کے لیے معاہدات کیے جا رہے ہیں

آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 10 اگست 2016 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کے فروغ ،ملازمتوں میں شفاف بھرتی ،گرلز ہاسٹل کی تعمیر ،نئے شعبہ جات کے قیام سمیت اندرون اور بیرون ملک جامعات سے تعلیمی فروغ کے لیے معاہدات کیے جا رہے ہیں،تعلیم کے میدان میں کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس قوم کے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو وقف نہ کر دیں، ہم نے جامعہ کشمیر میں تعلیمی ترقی کو اولین ترجیح بنایا ہے، کیونکہ قوموں کی کامیابی کا راز جدید سائنسی علوم میں چھپا ہے، ہم اپنی نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کریں گے تو تبھی ہم ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کر سکیں گئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران میں نے اور میری ٹیم نے جامعہ کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،یو نیورسٹی کی ترقی کے لیے خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی پر بھر پور توجہ مرکوز رکھی، اگرچہ ہمیں مسائل اور مشکلات کا بھی سامنا رہا اور یہ مشکلات اور مسائل اب بھی ہیں اس کے باوجود ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری کامیابی میں اللہ رب العالمین کی خصوصی مدد شامل ہے۔

قلیل عرصہ میں طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد میں تعلیمی اقدامات، یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں انتظامی اصلا حات کے سلسلہ میں اٹھا ئے جا نے والے اہم اقدامات کی سلسلہ میں حکومت آزاد کشمیرکی راہنما ئی اور تعاون حاصل رہا ہے، جس سے تعلیم اور تحقیق کے میدان میں طلبا ء و طالبات جو کہ مستقبل کے معمار ہیں کے وسیع تر مفا د میں اہم عملی اقدمات اٹھا ئے گئے ہیں اور آئندہ کے لیئے بھی مثبت و مو ثر اصلا حات کے لیئے منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔

جامعہ کشمیر کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ یونیورسٹی ما لی وسائل کی کمی کے با وجودہماری ٹیم کی شبا نہ روز محنت سے مجو زہ گرلز ہا سٹل کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے جس سے بیر ون مظفرآ باد و آزادکشمیرکی 150 طا لبا ت رہا ئشی سہو لت سے مستفید ہو نگی اور انھیں جہاں یونیورسٹی کے اندر بہترین رہائش مہیا ہو گی وہاں ہماری بچیوں کو تحفظ کا احساس بھی میسر آئے گا، گر لز ہاسٹل کی تعمیر میں 95ملین روپے کی لا گت آئے گی ،اس منصوبے پر کام کا آغاز کئی ماہ قبل ہو چکا ہے اور یہ منصو بہ تقریباً02سال میں مکمل کر لیا جا ئے گا۔

کنگ عبد اللہ کیمپس جس کا بمطا بق معا ہدہ تعمیراتی منصو بہ عر صہ5سال میں مکمل ہو نا تھا لیکن سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور ایرا حکام کی جا نب سے معا ملہ میں مطلو بہ خا طر خواہ دلچسپی نہ لینے کے با عث 10سال سے یونیورسٹی کا کام سست روی کا شکا ر تھاجس کے لیئے یونیو رسٹی کی جا نب سے اعلیٰ سعو دی حکا م سے روابط قا ئم کر کے مجوزہ منصوبہ کی تعمیر اتی تکمیل کے لیئے متعلقہ حکا م کو مطلو بہ تعمیراتی کا م تیز رفتا ری سے مکمل کر نے کے لیئے آمادہ کیا گیا جس کی بد ولت تعمیراتی کا م کی تکمیل میں تیز رفتا ری ہوئی مگر اب یہ پراجیکٹ پھر تاخیر کا شکار ہو چکا ہے ،کنگ عبداللہ کیمپس کے لیئے اپریشنل سہو لیا ت برائے کنگ عبداللہ کیمپس ، چھتر کلاس کے عنوان سے میگاپرا جیکٹ منظور ہوا ہے جس کی لا گت تقریبا ً 520ملین روپے ہے۔

جس میں سپو رٹس کمپلیکس، وا ٹر سپلا ئی ، ملٹی پرپز ہا ل ، سیکو رٹی میئرز، با ؤنڈری وال ، ریٹینگ وال، فرنیچر، دیگر ساما ن کے علا وہ طلبا ء و اسا تذہ کی سہولت کے لیئے گا ڑیو ں کی خریداری عمل میں لا ئی جا رہی ہے۔ جہلم ویلی کیمپس ہٹیاں با لامیں کلاسزز کا اجراء ممکن بنایا،اس کیمپس میں اس وقت بی ایس انگر یزی، بی ایس کمپیوٹر سا ئنسز اور بی ایڈ (آنرز) میں ریمو ٹ ایر یاز کے مختلف طلباء/ طالبا ت زیر تعلیم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے کو شا ں ہیں، ہٹیاں بالا میں جہلم ویلی کیمپس میں طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لیے جہاں فرنیچر، کمپیوٹرز اور دیگر سازوسامان مہیا کیا گیا وہاں بہترین صلاحیتوں کے حامل فیکلٹی ممبران کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ،یہ کیمپس اللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جلد ہی ضلع ہٹیاں بالا میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

ما سٹر پلان میں شامل روڈ کی کشادگی جیسے مسلے کو حل کیا گیا حکومت آزاد کشمیر سے طلبا ء / طالبا ت کے لیئے کیفے ٹیر یا کی سہو لت بحا ل کر نے کے لیئے ایک پر اجیکٹ بعنوان "تعمیر کیفے ٹیر یا"جو 6.5ملین روپے کی لا گت پر مبنی ہے کی منظوری حا صل کی گئی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جا نب سے یونیورسٹی طلبا ء و طالبا ت کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیئے10ملین روپے پر مبنی فراہم کردہ گرانٹ سے یونیورسٹی باونڈری والز پر خاردار تا ریں نصب کر نے ،محفوظ گیٹ کی تنصیب کے علا وہ عملی طور پرسیکو رٹی کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھا ئے گئے۔

جامعہ میں شعبہ سول انجینئر نگ ،شعبہ کمپیو ٹر انجینئرنگ اورشعبہ ڈا کٹر آف فزیو تھرا پی جیسے اہم شعبہ جا ت کی تکمیل زیر غو ر ہے ہا ئر ایجو کیشن کو نسل تر کی کے صدر کے علاوہ تر کی کی پا نچ اہم جامعات کے وائس چانسلر صاحبان اور ترک سفیراور دیگر اعلیٰ حکام معہ 9افراد پر مشتمل وفد کی جامعہ کشمیر کے سا تھ متعدد معا ہدوں پر دستخط کیئے جن میں تعلیمی سکالرشپس اور ملا زمت کے موا قعوں پر با ہمی تعاون پر اتفاق کے علا وہ سا ئنس اور ٹیکنا لو جی کے شعبہ جات میں تعا ون کے سا تھ ساتھ طلبہ کی با ہمی ویڈ یو لنک کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی امور میں تبا دلہ جا ت کے عملی اقدامات سے اتفا ق کیا گیا۔

پہلی با ر جا معہ کشمیر کے فیکلٹی ممبران ترکی یو نیو سٹیز جا ئیں گے اور تر ک جا معا ت سے وابستہ فیکلٹی ممبرا ن جا معہ کشمیر میں تحقیقی و تد ریسی امور سر انجام دیں گے۔یونیو رسٹی طلبا ء / طالبا ت کی پرا ئم منسٹر آف پا کستا ن فیس Reimbursementکے تحت سکا لر شپس جو کا فی عر صہ سے تعطل کا شکا ر تھیں ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن سے ذاتی روابط کی بنا ء پر معا ملہ یکسو ہوا اورتقریبا ً 12کروڑ روپے یونیورسٹی کو مو صول ہو ئے اور مطا بقا ً طلبہ میں تقسیم کیئے گئے۔

اس کے علاوہ وا ئس چانسلر جا معہ کشمیر کی غریب اور نادار بچو ں کے لیئے HECنیڈ بیسٹ سکالر شپس کی مد میں 18.56ملین ، HEC یو ایس ایڈ سکا لر شپس کی مد میں 3.57ملین، HEC فر نچ سکا لر شپس کی مد میں 3ملین اوریونیورسٹی SAFEفنڈ کی مد میں 1ملین روپے جبکہ HBLفا ؤ نڈ یشن سکالر اور دیگر سپا نسر نگ ایجنسیوں سے بھی سکا لرشب کی مد میں فنڈز حا صل کیئے گئے ۔علاوہ ازیں جا معہ ہذا نے پہلی با راپنے فنڈز سے بھی طلبا ء / طالبات کو سکا لر شپس دیئے گئے۔

جس سے یونیورسٹی کے بہت سے غر یب طلبہ نے استفادہ حا صل کیا اور کچھ مستقبل میں اس سے مستفید ہو نگے۔ یونیورسٹی میں میر ٹ کی بالا دستی اور سفا رش کلچر کے ہمیشہ خا تمہ کے لیئے فیکلٹی اور انتظامی ملازمین کی میر ٹ پر تقرری کو یقینی بنا نے کے لیئے یونیورسٹی میں نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم (NTS)متعا رف کروایا گیا ، وہا ں جا معہ کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ملا زمت میں آنے والے با صلا حیت اہل اور ما ہر تعلیم یا فتہ افراد ا تعلیمی ، تحقیقی و انتظامی امور میں بھرپو ر مثبت کردار اداء کر سکیں گے۔

سانحہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ایک بزدلانہ حملے میں درجنوں افراد کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، وکلاء،صحافی ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے، ہمیں ان جانوں کے ضیائع پر انتہائی دکھ ہے، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :