آزاد کشمیر پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد
بدھ 10 اگست 2016 17:04
(جاری ہے)
اس موقع پر پولیس کے شعبہ کے لئے خدمات پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیراحمد میمن نے(ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شیخ طاہر قیوم کو شیلڈ بھی دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ ملازمت کا پیشہ ایک عبادت ہے ہر ملازم کو اپنے فرائض نوکری کے ساتھ ساتھ عبادت اور فرض سمجھ کر ادا کرنے چاہیں ۔ معاشرے میں بہتری لانے اور اسے پرامن بنانے کے لئے پولیس کا کر دار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ انہوں نے ریکروٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ملازمت ایمانداری اوردیانتداری سے انجام دیں اس سے دنیا اور آخرت میں بہتری لائی جاسکتی ہے ریاست کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ ہم نے ملک کے اس خطے کو پرامن بنانا ہے ۔ بعدازاں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیر احمد میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے ۔ ریاست میں امن کی سب سے بڑی وجہ یہاں کی عوام کا تعاون ہے عوام کے تعاون سے ہی سے کسی بھی ریاست میں امن کا قیام ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے ۔ آزاد کشمیر پولیس اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں بہت زیادہ سیاح آتے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہر شخص اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کر یہاں آتا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے اور یہ سب یہاں کی عوام کے تعاون کی وجہ سے ہی ممکن ہے اور یہاں ہر شخص قانون کا احترام کرتا ہے جس سے جرائم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شعبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس میں مزیدمزید اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کو اے ایس آئی میر ولی داد سلہریا نے کنڈکٹ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.