سیکرٹری سیرا ،منصوبہ بندی وترقیات آزادکشمیر منصور قادر ڈار کا مظفرآباد کے تعمیر نو پروگرام کے تحت زیر تکمیل 5تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ ‘تعمیراتی کام میں سست روی برتنے پر اظہار برہمی

ٹھیکیداروں کو تعلیمی اداروں کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 10 اگست 2016 17:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) منصور قادر ڈار سیکرٹری سیرا ،منصوبہ بندی وترقیات آزادکشمیر کا مظفرآباد شہر کے تعمیر نو پروگرام کے تحت زیر تکمیل 5تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ ،تعمیراتی کام میں سست روی برتنے پر اظہار برہمی ،ٹھیکیداروں کو تعلیمی اداروں کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت ،منصور قادر ڈار سیکرٹری سیرا ،منصوبہ بندی وترقیات آزادکشمیر نے پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز ،سپرنیٹنڈنٹ انجینئر نشاد احمد خان ،ڈائریکٹر واٹسن شاہد ملک ،نیسپاک کے ذمہ داران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوجرہ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چہلہ بانڈی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیریاں سیداں ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رنجاٹہ کامعائنہ کیا ،سیکرٹر ی سیرا منصور قادر ڈار نے ٹھیکیداروں کی جانب سے کام کی سست روی پر سخت ناراضگی کااظہا رکرتے ہوئے پروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کو ہدایت کی کہ جو ٹھیکیدار سکولوں کی تعمیر میں جان بوجھ کر لیت ولعل سے کام لیکر معصوم طلبہ کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سیرا منصور قادر ڈار نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ کے ٹھیکیدار مشتاق قریشی کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد گراونڈ سے ملبہ صاف کروائیں تاکہ سکول کو محکمہ تعلیم کے سپرد کیا جاسکے جبکہ بوائز ہائی سکول گوجرہ کے ٹھیکیدار کو بھی تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے اور تعمیراتی کام کرنے والوں کی تعداد بڑھانے اور بجلی اور رنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :