کوئٹہ میں انصاف پسندوں پر بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی مکارانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کا بیان

بدھ 10 اگست 2016 17:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سابق صدر چیمبر آف کامرس آزادکشمیر و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں انصاف پسندوں پر بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی مکارانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘دہشت گرد افواج پاکستان سے خوف زدہ ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بزدلانہ کارروائیوں کر کے پاکستان میں امن کو خراب کر رہے ہیں جبکہ یہ مٹھی بھر دہشت گرد ملک کے بیس کروڑ عوام کے جذبوں کو ٹھنڈا نہیں کر سکتے ہیں آج بھی پاکستانی اپنے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے تیار ہیں ۔

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی قربانیاں ملک و قوم کے مستقبل کی ضامن ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ان دہشت گردوں کا ملک سے مکمل طورپر صفایا ہو جائے گادہشت گرد ملک کے اندر امن کی فضاء کر خراب کر کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں اس دہشت گردانہ حملہ میں ہمارا زلی دشمن بھارت ملوث ہے جو پاکستان کی دفاعی اور معاشی ترقی سے خائف ہے اور بزدلانہ عمل کر کے ملک کے اندر دہشت گردانہ حملہ کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اسلام کا نام استعمال کر کے دہشت گردی کر رہے ہیں ان دہشت گردوں اور شرپسندوں کا اسلام سے دور دور تک واسطہ نہیں کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر شہریوں سے میڈیا کے نمائندگان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے ایک مرتبہ پھر عظیم قربانی دی ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے عظیم سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے ان تین سالوں میں دہشت گردی کیخلاف بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں جس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کے بہادر جوانوں اور ان شہداء کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں تک کو قربان کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اب زیادہ دیر تک بچ کر نہیں رہ سکتے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان کی قیادت میں پاکستانی و کشمیری قوم ایک صف پر کھڑے ہو کر ان دہشت گردوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :